غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 101 برس کی خاتون ڈورس لونگ کا تعلق برطانیہ سے ہے۔ اس معمر خاتون نے یہ کارنامہ لندن کے مضافات میں 94 میٹر اونچی عمارت سے بلا خوف و خطر رسی کے ذریعے نیچے اتر کر کیا۔ واضع رہے کہ ڈورس لونگ نے یہ خطرناک کھیل 85 برس کی عمر میں شروع کیا تھا۔ ڈورس لونگ کی ان کی
بہادری اور زندہ دلی کی وجہ سے پورے لندن میں بہادر ڈورس کے نام سے جانا جاتا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈورس لونگ نے بتایا ایسا کرنے میں انھیں کوئی خوف محسوس نہیں ہوا۔ میرے اندر یہ اُمید زندہ ہے کہ اگلے سال 102 برس کی عمر میں اس ٹاور سے دوبارہ رسی کے ذریعے نیچے اتروں گی۔